جرمن صحافیوں کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،وزیر خارجہ نے فاٹا کی صورتحال پر بریفنگ دی
اسلام آباد (این این آئی) جرمن صحافیوں کے ایک
وفد نے جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے وفد کو
فاٹا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ صورتحال افغانستان میں
رونما ہونے والے واقعات اور سیاسی صورتحال کے باعث پیدا ہوئی ہے وزیرخارجہ نے کہا
کہ اقتصادی اور سیکیورٹی چینلجز جمہوری حکومت کو ورثے میں ملے ہیں انہوں نے چیلنجوں
سے نمٹنے کیلئے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا
کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے اتحادی کا کردار ادا کر رہا ہے
انہوں نے کہا کہا کوئی ملک تنہاءیہ جنگ جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتا پاکستان کی
جمہوری حکومت کی طرف سے قبائلی علاقوں کے عوام کے دل جیتنے کی پالیسی کامیاب ثابت
ہورہی ہے اور عوام عسکریت پسندی اور انتہاءپسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے قبائلی
علاقوں میں اختیار کی گئی حکومتی پالیسی کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے
کہا کہ سرحد پار سے پاکستانی سرزمین پر کئے جانے والے حملے حکومتی کوششوں کو نقصان
پہنچا رہے ہیں۔