وزیراعظم سے متعدد ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات ،حلقوں کے عوامی بہبود سے متعلق امور کے بارے میں تبادلہ خیال
اسلا م آباد(این این آئی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی
سے جمعرات کو اسلام آباد میں متعدد ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں
میں سعید احمد ظفر ، یاسمین رحمان، محسن علی قریشی ، جاوید اقبال وڑائچ ، زاہد
اقبال چوہدری، رمیش لال ، نذیر بھگیو، خالق داد، سید لطافت علی بخاری اور سردار
طالب حسین نکئی شامل ہیں ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے عوامی بہبود
سے متعلق امور کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹرینز کو یقین دلایا کہ ملک
کے تمام لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام ممکن
اقدامات کیے جارہے ہیں۔