پنجاب میں اقلیتی پارٹی (ن)لیگ کواقتداردیا ہے، گورنر پنجاب
گورنری کو بے نظیر بھٹو کی امانت سمجھتا ہوں ، وزراءکو مسائل حل کر نا ہونگے ، ورکر ز کنونشن سے خطاب
رحیم یار خان (این این آئی) گور نر پنجاب سلمان
تاثیر نے کہا ہے کہ وزراءاورحکام پیپلز پاٹری کے کارکنوں کے مسائل حل کر نے کے
پابند ہونگے ، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، گور نری کو بے نظیر بھٹو کی امانت
سمجھتا ہوں ، جمہوریت سے تمام مسائل حل ہو جائینگے ، گزشتہ روز علامہ اقبال لائبریری
ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدر پاکستان آصف علی زر داری
نے استحکام پاکستان کےلئے سب سے بڑی عوامی قوت ہو نے کے باوجود چھوٹی جماعتوںکو
اقتدار میں شامل کیا پنجاب میں اقلیتی پارٹی نواز لیگ کو اقتدار دیا ، سرحد میں اے
این پی کو اقتدار دیا گیا سندھ میں ایم کیو ایم اور بلوچستان میں بلوچ قوموں کو
اپنے ساتھ لیا تاکہ ملک کو متحد ہو کر بچایا جائے مگر بعض عناصر ملک کو کمزور کر
نا چاہتے ہیں ہم نے ہر صورت میں پاکستان کا تحفظ کر نا ہے آصف علی زر داری نے
پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک بچالیا انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوںنے
کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی اورہم بھٹو شہید کے مشن
کو پورا کرینگے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کیا جائے گا میری خواہش ہے کہ بلاول
بھٹو لاہور سے قومی اسمبلی کاالیکشن جیت کر وزیراعظم پاکستان بنیں میں گور نر ی کو
محترمہ بے نظیربھٹو کی امانت سمجھتا ہوں انہوںنے کہاکہ قوم نے اٹھارہ فروری کو پیپلز
پارٹی کومنتخب کیا اور ہم عوامی مسائل کو حل کرینگے عوام کے اعتماد پرپورا اترینگے
پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر چوہدری عرفان عبد اللہ گجر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے
وزراءکارکنوں کے فون نہیں سنتے عوامی مسائل پر توجہ نہیں کاشتکار جو ل کی ریڑھ کی
ہڈی اور پیپلزپارٹی کا مرکزی ووٹ ہیں بے مال ہیں کاشتکاروں کو ان کی اصل قیمت نہیں
مل رہی بے نظیر فوڈ اسٹمپ سکیم میں جیالوں کو حصہ دیا جائے اور وزراءکو پابند کیا
جائے کہ وہ جیالوں کے فون سن کر مسائل حل کریں خانپور کے صدر شیخ نصیر احمد نے
کہاکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کارکنوں کو چھوڑ کر جمال دین والے جانے کی
بھرپور مذمت کرتے ہیں وزیراعظم نے آئندہ ایسا کیا تو بھرپور احتساب کرینگے ۔