اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے، وزیراعظم
حکومت نے آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے،وزیراعظم
وفاقی ملازمتوں میںاقلیتوں کو پانچ فیصد کوٹہ فراہم کرنے کیلئے جلد قانون سازی کی جائے گی ،شہباز بھٹی سے بات چیت
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی
نے کہا ہے کہ حکومت نے آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے
اور تمام وفاقی ملازمتوں میں انہیں پانچ فیصد کوٹہ فراہم کیا جائے گا جبکہ اس
حوالے سے ضروری قانون سازی جلد کر لی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر
اقلیتی امور شہباز بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہاﺅس میں
ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے
اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہیں ہیں انہوں
نے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ
اقلیتوں کے مذہبی تہوار قومی سطح پر منائے جانے چاہئیں اور سرکاری میڈیا میں ان کی
مناسب کوریج بھی یقنی بنائی جائے۔ شہباز بھٹی نے اپنی وزارت سے متعلق مختلف امور
سے وزیراعظم کو آگا ہ کیا جبکہ حلقے کے مسائل کے بارے میں بھی بتایا انہوں نے وزیراعظم
کو وزارت اقلیتی امور کے دورے کی دعوت بھی دی۔