مخدوم امین فہیم کی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
مخدوم امین فہیم کی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ، دورہ مالدیپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین
فہیم نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی
اور انہیں اپنے حالیہ دورہ مالدیپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے دوران انہوں نے
وہاں کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بتایا کہ
مالدیپ کی حکومت اور عوام اپنی پارلیمنٹ بلڈنگ کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر
حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مامون عبدالقیوم کے طویل
اقتدار کے بعد جمہوریت کی طرف مالدیپ کی پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے ۔مخدوم امین
فہیم نے وزیراعظم کو اپنی وزارت اور حلقہ کے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات
کے دوران قومی اہمیت کے امور، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔