اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 12 Oct 2008 09:21:00

امریکہ اور اتحادیوں کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے:شاہ محمود

امریکہ اور اتحادیوں کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے:شاہ محمود

ردو ٹائمز(نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان تنہا نہ لڑسکتا ہے اور نہ جیت سکتا ہے۔ امریکہ اور اتحادیوں کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے۔ کشمیر پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ فوجی عہدیداران نے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا،بند کمرے کے اجلاس کے ذریعے ایک قومی پالیسی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے تمام فریقوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے اندر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور چناب کے پانی کو روکنے پر ہم نے آواز بلند کی اور نیویارک میں صدر زرداری اور من موہن سنگھ کی ملاقات میں بھی ہم نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ پانی کے مسئلے پر بات کی کیونکہ یہ ہماری معیشت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان کے واٹر کمشنر جماعت علی شاہ کو بھارت کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ پاکستان کے تحفظات دور کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے اور جب یہ مستحکم ہو جائیں گی تو ہم عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔ انڈس واٹر کمیشن کا وفد جلد سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کے مسئلے پر بات چیت کیلئے بھارت جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت 31 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier