اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 12 Oct 2008 09:10:00

قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے:چودھری شجاعت

قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے:چودھری شجاعت

اردو ٹائمز(نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی، دہشت گردی کا رجحان، ملکی معیشت کا بحران اور بڑھتی ہوئی مایوسی بے یقینی کے خاتمہ کیلئے ملک میں قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے اور حالات اس نہج پر آ گئے ہیں کہ ساری سیاسی قوتوں کو ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی بقا و سلامتی کے یک نکاتی ایجنڈا پر قومی جذبہ سے آگے بڑھنا ہو گا ورنہ ہمیں پچھتانا پڑے گا اور عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر اب ڈھکا چھپا نہیں کہ حکومت امن و امان سمیت معاشی انتظامی محاذ پر ایکسپوز ہوئی ہے حالات بد سے بدتر اور بے یقینی بڑھ رہی ہے۔ عوام کی حالت زار ابتر‘ مہنگائی نے ان کا جینا اجیرن کر رکھا ہے کسی کو اس امر کی گارنٹی نہیں کہ وہ محفوظ ہو کر گھر پہنچ سکتا ہے یا نہیں ایسی صورت میں سب اپنے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوں اور ملک کی سلامتی کو بنیاد بناتے ہوئے اکٹھے ہو کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا اور اپنی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو پھر دیوار پر لکھا پڑھ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا اصولی فیصلہ ہے کہ اپنی سیاست کو کسی حکومت کیلئے استعمال کرنے کی بجائے ملکی مفادات اور سلامتی سے مشروط کرتے ہوئے پالیسیاں وضع کریں گے اور کسی کے ساتھ اتحاد و اشتراک کا فیصلہ بھی اسی بنیاد پر ہو گا۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier