اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انتہا پسند ہندوﺅں نے مسلمان ایک کے خاندان کے 6 افراد کو زندہ جلا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد (دکن) میں ہندو مسلم فسادات کے بعد وتولی گاﺅں میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور کرفیو نافذ ہونے کے باوجود ہنگامے جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے موجود ہیں مگر وہ یکطرفہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ زندہ جلائے جانیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور تین بچے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جلوس نکالنے کے معاملے پر کشیدگی پیدا ہوئی اس سے پہلے مہم کے وقت چار ہندوﺅں کو ہلاک کر دیا گیا جس سے ہنگاموں میں تیزی آئی اور جوابی طور پر 6 مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا جن میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ آندھرا پردیش میں انتظامیہ نے کشیدگی کے باعث تین روز سے کرفیو نافذ کر رکھا تھا آندھرا پردیش کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔