اردو ٹائمز(نیوز) ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مالیاتی بحران امریکہ کی طرف سے دنیا کولوٹنے کا نیا منصوبہ ہے لہذا عالمی برادری امریکہ کے اس بہانے کو مسترد کر دے۔ ایرانی خبر رساںادارے کے مطابق صدارتی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر احمدی نژاد نے ان خیالات کا اظہار تنزانیہ کے صدر امانی کرومی کے ساتھ تہران میں ہونے والی ملاقات میں کیا ۔ امریکہ میں عالمی بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی برادری کو خبر دار رہنا چاہیے کہ اپنی معیشت کو بچانے کے بہانے دنیا کو لوٹنے کےلئے امریکی منصوبہ مسترد کر دنیا چاہیے۔ احمدی نژاد نے انکشاف کیا کہ امریکہ کی طرف سے اپنے معاشی بحران کے بیانات در اصل مستقبل قریب میں افریقی ممالک کو لوٹنے کی طرف توجہ ہے۔