اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 12 Oct 2008 09:03:00

عالمی بحران,مالیاتی نظام تحلیل ہونے کا خطرہ:آئی ایم ایف

عالمی بحران,مالیاتی نظام تحلیل ہونے کا خطرہ:آئی ایم ایف

اردو ٹائمز(نیوز) آئی ایم ایف کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران سے مالیاتی نظام پر ’تحلیل ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ عالمی ادارے نے موجودہ عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے رکن ممالک کو فنڈ فراہم کرنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ واشنگٹن میں جی سیون ممالک کے وزراء خزانہ اور امریکی صدر بش سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈومینک سٹراس کان کا کہنا تھا کہ امریکی اور یورپی مالیاتی اداروں کے حوالے سے بڑھتے خدشات نے عالمی مالیاتی نظام کو تحلیل کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کو قرضوں کے بوجھ تلے بینکوں کے حوالے سے موجود خدشات نے ہوا دی ہے اور دنیا کے امیر ممالک اعتماد کی بحالی کی کوششوں میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اپنے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ایمر جنسی بنیادوں پر رکن ممالک کو فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی موجودہ مالیاتی بحران میں رکن ممالک کو فنڈز فراہم کرنے کےلئے وسیع پیمانے پر کام کررہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ نکاتی ایکشن پلان توثیق کے لئے جی سیون ممالک کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier