شکاگو:پاکستانی کمیونٹی کا اوباما کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
شکاگو:پاکستانی کمیونٹی کا اوباما کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اردو ٹائمز(نیوز) شکاگو میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار باراک اوباما کے پاکستان کے بارے میں حالیہ بیانات کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بڑے بڑے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک طرف تو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہا ہے۔ امریکہ اور اتحادیوں سے مکمل تعاون کررہا ہے مگر دوسری طرف پاکستان کو کمزور کرنے اور اندرون ملک بے چینی پیدا کرنے کیلئے امریکہ اور نیٹو ممالک کی افواج کی طرف سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیاں اور خودمختاری پر حملے کررہی ہیں اور یہاں صدارتی انتخابی مہم کے دوران پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ باراک اوباما کے بیانات سے مسلسل یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف دشمنی کا رویہ رکھتے ہیں اس لئے اگر انہوں نے اپنی موجودہ پالیسی کو تبدیل نہ کیا تو نہ صرف پاکستانی امریکن بلکہ امریکی مسلم کمیونٹی بھی انہیں شکست دینے کیلئے مجبوراً ری پبلکن صدارتی امیدوار جان مکین کو ووٹ دیگی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ باراک اوباما کے پاکستان مخالف بیانات نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سخت مایوس کیا ہے لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ باراک اوباما پاکستان مخالف قوتوں کو خوش کرنے کیلئے اس حد تک آگے نہ بڑھ جائیں کہ ان کیخلاف تمام مسلمان ایک محاذ کی صورت میں تحریک شروع کردیں۔ اس موقع پر شکاگو میں قائم باراک اوباما کے انتخابی دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر متذکرہ انتخابی آفس کے انچارج نے وضاحت کی کہ باراک اوباما اس خطہ میں پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور امریکہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کررہا ہے‘ خواہ وہ صحت کا شعبہ ہو یا پاکستان کی سکیورٹی کا۔ باراک اوباما کا موقف ہے کہ اگر پاکستان اس قابل نہ ہوا کہ وہ القاعدہ‘ طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو نہ روک سکے تو پھر اتحادی افواج کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں داخل ہو کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باراک اوباما پاکستان کو کبھی کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس موقع پر پاکستانی امریکن عمر خان نے کہا کہ باراک اوباما بھارتی لابی کو خوش کرنے اور ان سے خطیر چندہ حاصل کرنے کیلئے ایسے بیانات جاری کررہے ہیں۔ اگر ایک دو روز میں انہوں نے پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو پھر امریکہ کی دوسری ریاستوں میں بھی پاکستانی کمیونٹی ان کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کریگی جبکہ دوسری طرف امریکہ کے تھنک ٹینک کی رپورٹوں کے مطابق صدارتی مہم کے دوران امیدوار ووٹ حاصل کرنے کیلئے جوشیلے