اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 11 Oct 2008 08:40:00

اپنی خود مختاری میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے:حقانی

اپنی خود مختاری میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے:حقانی

اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان القاعدہ جیسے دشمنوں اور امریکہ جیسے دوستوں کو اپنی خود مختاری میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا ¾پاکستان افغانستان کے ساتھ بردرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتاہے اور دونوں ممالک الزام تراشی کے دور سے نکل کے تمام مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ ییل یونیورسٹی واشنگٹن میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان دونوں ایک دوسری کی ضرورت ہیں اور آپس کے اختلافات دوستوں کی طرح حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتاہے اور دونوں ممالک الزام تراشی کے دور سے نکل کے تمام مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہ کام کررہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier