اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 11 Oct 2008 08:32:00

مسلم ممالک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہو جائیں:مختار

مسلم ممالک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہو جائیں:مختار

اردو ٹائمز(نیوز) وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ملکی مفاد میں ہے اور فاٹا میں شدت پسندوں کو شکست دے کر ہی سلامتی یقینی ہو گی وہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف سلطان العوانی سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ہفتہ کو ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر دفاع احمد مختار نے کہا کہ  دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں اسلام کے نام پر گمراہ عناصر ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں مگر حکومت ایسے عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہو جائیں کیونکہ یہ کسی ایک کی جنگ نہیں ہے سب کو مل کر امن کے لیے کام کرنا ہو گا ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier