اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 11 Oct 2008 08:27:00

ِ معاشی مشکلات عارضی ہیں ِ،ملکی سلامتی کیلئے دہشتگردوں کو شکست دینا ہو گی:صدر،وزیر اعظم

ِ معاشی مشکلات عارضی ہیں ِ،ملکی سلامتی کیلئے دہشتگردوں کو شکست دینا ہو گی:صدر،وزیر اعظم

اردو ٹائمز(نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں کو شکست دینا ہو گی۔ ایوان صدر میں وزیر اعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں ملکی امن و امان‘ معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں اور عوام کا سرمایہ محفوظ ہے دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے دوران اتحادیوں کو پورا حصہ دیا جائے گا۔ اے این این کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے عملی سیاست میں آ نے پر پارٹی عہدہ چھوڑ دیں گے۔ گذشتہ روز ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کی تفصیلات کے مطابق صدر نے کہا کہ ایسے تمام پارٹی عہدیدار جن کے پاس حکومتی عہدے بھی ہیں وہ دونوں میں سے ایک چھوڑ دیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر نے کہا کہ ان کے پاس پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ بلاول بھٹو زرداری کی امانت ہے اور بلاول کے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہی وہ پارٹی کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ ایوان صدر میں وفاقی وزیر بلدیات و دیہی ترقی غلام احمد بلور نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں بلدیاتی نظام اور دیہی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے آصف زرداری نے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی حمایت کرتے کہا کہ بلدیاتی نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام سے کوئی بھی صوبہ مطمئن نہیں۔ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بل تیار کر کے پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ صدر نے کہا کہ ترمیم کے بعد مقامی حکومت صوبے کے ماتحت ہو گی اور صوبائی حکومت ایکٹ نافذ کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier