اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 10 Oct 2008 08:20:00

باراک اوبامہ کو جان میک کین پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل

باراک اوبامہ کو جان میک کین پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار بارک اوبامہ کو اپنے حریف ریپبلکن جان میک کین پر 5 پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ انہیں خواتین ووٹرز کی حمایت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی طرف سے کرائے گئے سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق بارک اومباہ کو 48 فیصد امریکیوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ جان میک کین کو 43 فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ یہ سروے رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ میں صدارتی انتخابات 4 نومبر کو ہو رہے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق بارک اوبامہ کو خواتین ووٹرز کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ 9 پوائنٹس سے بڑھ کر اب 12 پوائنٹس ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہسپانک اور نوجوان ووٹرز میں بھی اوبامہ کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ بارک اوبامہ کی حمایت میں نمایاں اضافہ امریکہ میں جاری مالیاتی بحران کے پیش نظر ہوا ہے۔ تازہ سروے پیر سے جمعرات کے درمیان کرایا گیا ہے اس دوران دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ بھی ہوا ہے جس میں امریکیوں نے بارک اوبامہ کو فاتح قرار دیا ہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier