اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 10 Oct 2008 08:20:00

پاکستانی امریکن کا باراک اوباما کو خط

پاکستانی امریکن کا باراک اوباما کو خط

اردو ٹائمز(نیوز) امریکن پاکستانیوں نے صدارتی امیدوار بارک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر حملوں سے متعلق سیاسی مبالغہ آرائی میں کمی لائے‘ شکاگو ٹربیون کے مطابق امریکہ بھر میں مقیم متعدد پاکستانیوں پر مشتمل ایک اینٹی وار گروپ نے بارک اوباما کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آپ پاکستان کے خلاف سیاسی بیان بازیوں سے اجتناب کریں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں آپ کے پبلک مقامات پر پاکستان مخالف پیغامات پر تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی پاکستان پر فوجی حملے کی حمایت انتہائی خطرناک ہے۔ پاکستانی ریڈیو شو شکاگو کے میزبان افقی نسیم نے کہا کہ پاکستان پر امریکی حملہ پاکستان کو دشمن بنانا امریکہ کی بڑی غلطی ہو گی۔ اس کے علاوہ جنگ مخالف دیگر مسلم گروپس نے بھی وزیرستان پر امریکی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier