امریکہ : سارہ پالین کیخلاف تحقیقات بند کرانے سے انکار
امریکہ : سارہ پالین کیخلاف تحقیقات بند کرانے سے انکار
اردو ٹائمز(نیوز) امریکی ریاست الاسکا کی سپریم کورٹ نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کیلئے نامزد امیدوار سارہ پالن کیخلاف تحقیقات بند کرانے سے انکار کردیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاستی اراکین اسمبلی کے لیے تحقیقاتی رپورٹ جاری کرنے کی راہ ہموارہوگئی ہے واضح رہے کہ ریاستی اراکین اسمبلی سارہ پالن کے خلاف خاندانی تنازعہ میں اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کررہے ہیں رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ ری پبلکن صدارتی امیدوار جان مک کین اور نائب امیدوار سارہ پالن کیلئے صدمے کا باعث بن سکتی ہے سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدارتی انتخابات میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے ۔