اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 10 Oct 2008 08:17:00

یورپ کے اتحادی ممالک افغانستان میں مزیدفوجی بھیجیں

یورپ کے اتحادی ممالک افغانستان میں مزیدفوجی بھیجیں

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے مشرقی یورپی اتحادی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی دستے بھجوائیں یہ بات انہوںنے دارالحکومت پڈایسٹ میں ھنگری کے وزیردفاع ایمرے سیزکیرس کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ وائس آف امریکہ کے مطابق امریکی وزیردفاع نے بڈاپسٹ میں جنوب مشرقی یورپ کے وزرائے دفاع ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں امن و استحکام کویقینی بنانے کے لئے مذکورہ یورپی ملکوں کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ عراق میں صورتحال بہترہوئی ہے اس لئے اب ان ممالک کو افغانستان میں مزید وسائل بھیجنے چاہئیں اس سے پہلے امریکی وزیردفاع نے اپنے یوکرائنی ہم منصب یوری یخا نوروف سے ملاقات کی اور نیٹو میں شمولیت کے لئے یوکرائن کو امریکی حمایت کا یقین دلایا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier