اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 08 Oct 2008 08:58:00

امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا ہر صورت احترام کرے ،عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے:اقوام متحدہ

امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا ہر صورت احترام کرے ،عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے:اقوام متحدہ

اردو ٹائمز(نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا ہر
صورت احترام کرے اور اس بنیاد پر پاکستان کی حدود میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا مسئلہ حل کرے۔ اپنی ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں اور مجھے اس بات پر بھی تشویش ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے ابہام جلد دور ہو جائے گا۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی تشویش کا خیال رکھنا چاہئے۔ بان کی مون نے کہاکہ افغانستان سمیت تمام امور کو صرف اور صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ ملٹری آپریشن سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کے حل کے لئے نامکمل حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، پاکستان میں مسائل کے حل کے لئے سیاسی ڈائیلاگ زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی ایک حقیقت ہے اس بارے میں بھی تشویش ناک صورتحال کا سامنا ہے اسی وجہ سے ملٹری آپریشن ہو رہے ہیں۔ ملٹری آپریشن اور مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے توازن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حامد کرزئی کو افغانستان میں سیاسی مذاکرات کے ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حامد کرزئی کو پاکستان کے صدر آصف زرداری سے تعلقات میں بہتری لانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ حامد کرزئی نے آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
 







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier