اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 07 Oct 2008 10:42:00

افغانستان میں چیلنجز کا سامنا ضرور ہے مگر جنگ ہار نہیں رہے: رابرٹ گیٹس

افغانستان میں چیلنجز کا سامنا ضرور ہے مگر جنگ ہار نہیں رہے: رابرٹ گیٹس

اردو ٹائمز(نیوز) واشنگٹن : امریکہ نے افغانستان میں تعینات برطانوی فوجی کمانڈر اور سفیر کے ان بیانات کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیاتھا کہ افغانستان میں طالبان سےجنگ جیتنا ممکن نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے یورپ جاتے ہوئے جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انہیں بڑے چیلنجز کا سامنا ضرور ہے تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ اتحادی افواج جنگ ہار رہی ہے۔ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے رابرٹ گیٹس کا کہناتھا افغانستان میں مسلے کے حل کےلئے افغان فوج کو مضبوط کیاجارہاہے جبکہ ان طالبان کے ساتھ بات ہوسکتی ہےجو حکومت کے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات برطانوی فوجی سربراہ مارک کالیٹن سمتھ ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں۔ جبکہ کابل میں تعینات برطانیہ کے سفیر نے بھی ایک انٹرویو میں انہیں خیالات کا اظہار کیاتھا اورافغان مسلے کے حل کےلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر زور دیاتھا۔ رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں اضافی فوج بھیجنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے کو نیٹو فورسز کے کردار کے متبادل کے طور پر نہیں ایٹمی جانا چاہئے بلکہ یہ فورسز کی ازسرنو تعیناتی کے عمل کا حصہ ہے۔ امریکی وزیردفاع کل جمعرات سے بداپسٹ میں ہونے والے یورپی یونین کے دو روزہ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریںگے جس میں توقع ہے کہ رابرٹ گیٹس نیٹو اتحادیوں پر افغانستان میں مزید فوج بھیجنے پر زور دیںگے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے نیٹو ممالک کے دورے میں روس کی طرف سے جارجیا پر حملے کا معاملہ سرفہرست ہو گا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ روس اپنے وعدوں پر عملدرآمد کر رہا ہے







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier