اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 06 Oct 2008 09:06:00

علماء پرامن معاشرہ کی تشکیل میں کردار ادا کریں:راجہ ریاض

علماء پرامن معاشرہ کی تشکیل میں کردار ادا کریں:راجہ ریاض

اردو ٹائمز(نیوز) سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مساجد کو پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کر تے ہوئے لوگوں کو باور کروائیں کہ اسلام سب کی سلامتی اورعالمی امن کا خواہاں ہے۔ گذشتہ روز اپنے دفتر میں علماء کرام اور دینی رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ مسجد اصلاح معاشرہ کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کر کے لوگوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ اسلام کے بہترین اصولوں پر مشتمل معاشرہ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان دونوں کے کھلے دشمن ہیں۔ دہشت گردی نے پاکستان اور مسلمانوں دونوں کے امیج کو نقصان پہنچایا ہے جس سے معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اسلام کی اعتدال پسندی‘ پرامن بقائے باہمی اور مذہبی رواداری پر مبنی اقدار کو پروان چڑھا کر اپنی دینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ راجہ ریاض نے علماء کرام اور دینی مدارس کے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اہل مغرب کے ساتھ بامعنی ڈائیلاگ کے لئے عالمی زبانوں کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی دسترس حاصل کریں۔ ہمیں اہل مغرب کو اسلام کی معتدل اقدار سے باخبر کرنا ہو گا کیونکہ اسلام کے ماننے والے انسانیت کی بقاء پر یقین رکھتے ہیں۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier