اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 06 Oct 2008 09:02:00

زردار ی تاثیر ملاقات،پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

زردار ی تاثیر ملاقات،پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اردو ٹائمز(نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اچانک لاہور آمد‘ گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے گورنر ہاﺅس میں دو گھنٹے سے زائد اہم ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری اچانک لاہور کے مختصر دورے پر آئے جہاں ائرپورٹ پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور دیگر نے انکا شاندار استقبال کیا۔ صدر نے تقریباً تین گھنٹے تک گورنر ہاﺅس میں قیام کیا جہاں پر انکی گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی طرف سے گورنر پنجاب کے متعلق تحفظات اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ (ن) سے اتحاد سمیت دیگر امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد صدر زرداری اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ صدر کے دورہ سے پیپلز پارٹی کے کئی رہنماءبھی لاعلم رہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier