اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 06 Oct 2008 08:59:00

انتہاپسندہندو تنظیموںپرپابندی عائد کی جائے:اقلیتی کمیشن

انتہاپسندہندو تنظیموںپرپابندی عائد کی جائے:اقلیتی کمیشن

اردو ٹائمز(نیوز) بھارت کے قومی اقلیتی کمیشن نے حکومت سے انتہاپسند ہندو تنظیموں وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل پرپابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تنظیمیں اڑیسہ اور کرناٹک کے صوبوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ کمیشن نے وزیر اعظم من موہن سنگھ کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں ریاستوں کی حکومتوں نے ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی ہے۔ کمیشن کے صدر نشین شفیع قریشی نے حال ہی میں منگلور ‘ بنگلور اور اڈپی جیسے علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی۔ کمیشن کی رپورٹ کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔ اگرچہ دورہ کرنے والے گروپ کے ارکان نے ان ریاستوں میں پیش آئے واقعات پر تشویش ظاہر کی تھی۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی اس رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائےگا۔ کمیشن کی دو علیحدہ ٹیموں نے اڑیسہ کا بھی دورہ کیا اور اپنی رپورٹ پیش کردی۔ کمیشن نے فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کی بھی سفارش کی۔ سوامی لکشما نندا سرسوتی کے قتل کے بعد اڑیسہ میں حالات ابھی تک معمول پر نہیں آئے ہیں۔ کمیشن کی ٹیموں نے دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں‘ وزرائے داخلہ اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی اور اب کمیشن کو اس بات کا انتظار ہے کہ مرکز کیا قدم اٹھاتا ہے۔ ادھر بھارتی ماوسٹوں کے قائد سبسیا ساچی پانڈا نے ہندوﺅں کی تنظیم سنگھ پریوار کو انتہا پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے ایڈوانی، وشوا ہندو پریشد کے اشوک سنگھل اور پروین توگاڑیہ بائیں بازو تنظیم کے فطری نشانے ہیں کیونکہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ زہر گھول ر ہے ہیں۔ پانڈا نے ریاست کے ایک نامعلوم مقام پر صحافیوں کے گروپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅ نواز ان تین قائدین کو ہلاک کرنے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔ پانڈا نے کہا کہ جب بھی ہمیں موقع ملے گا ہم ان تینوں کو ہلاک کردیں گے۔ پانڈا کو اڑیسہ پولیس نے انتہائی مطلوب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائدین جب بھی لوگوں کے لیے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔ سی آر پی ایف جوانوں کی حفاظت میں ہوتے ہیں اس لیے ہم ابھی تک انہیں ہلاک نہیں کر پائے۔ پانڈا نے جو سی پی آئی ( ماﺅسٹ) کی ریاستی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہیں، نے اعتراف کیا کہ پہلی مرتبہ سوامی الکشما نندا سرسوتی کو ہلاک کرکے ماﺅ نوازوں نے کسی مذہبی تنازعہ میں مداخلت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا سماج تشکیل د ینا چاہتے ہیں جس میں ذات پات کا کوئی وجود نہ ہو اور لوگوں کو کسی قسم کے امتیاز کا سامنا نہ ہو۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier