اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 06 Oct 2008 08:56:00

بھارت:پانچ اضلاع میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

بھارت:پانچ اضلاع میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی صوبوں آسام اور مہاراشٹر میں مسلم کش فسادات میں درجنوں مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ حکومتی مظالم سے تنگ آکر علاقے کے لوگوں نے پانچ اضلاع میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے اب تک مختلف جھڑپوں میں 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سرکاری املاک کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے ہمیشہ کی طرح اس کا الزام پاکستانی ایجنسیوں پر لگایا ہے حکومت نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اورپاکستانی ایجنسیوں پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام بھی لگایا اور معلوم ہوا ہے کہ آسام میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ بھارت کی شمال مغربی ریاست آسام کے ضلع یوڈانگری کے روٹا میں بورو قبائل اوربنگلہ دیشی مسلمان تارکین وطن کے درمیان لڑائی جاری ہے اور 50 ہزار افراد محفوظ کیمپوں میں پناہ گزین ہیں۔ ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بوڈو قبائل کی جانب سے مسلمانوں کی املاک پر حملوں اور حکومت کی جانب سے خاموشی کے بعد مسلمانوں نے اپنے اکثریتی اضلاع میں پاکستان کا ہلالی پرچم لہرا دیا۔ ان مسلمانوں کا کہنا تھا کہ دنیا میں اپنے آپ کو بڑا جمہوری ملک کہنے کا دعویدار اپنے ملک کے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکا ہے اور یہاں کی مسلمان اور عیسائی کمیونٹی کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ ادھر ریاستی وزیر اعلیٰ نے عوام سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ثناءنیوز کے مطابق مہاراشٹر مےں انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کے گا¶ں پر حملہ کر کے مسجد اور مسلمانوں شہےد اور 200 کو زخمی کردیا جبکہ متعدد گھر نذر آتش کردئےے۔ حکام نے قصبے مےں کرفےو نافذکر دےا۔ تفصےلات کے مطابق مہاراشٹر کے گا¶ں دھولےہ مےں شےو سےنا، بی جے پی، بجرنگ دل اور ہندو رکھشا سمےتی کے کارکنوں نے منصوبہ بند طرےقوں سے دھولےہ کے اطراف و اکناف کے دےہی علاقوں اور قصبوں مےں بھی بڑے پےمانے پر لوٹ مار مچائی گئی اور اناج کے گوداموں مےں بھی آگ لگا دی۔ دھولےہ کے وڑجئی گا¶ں، پمبری، بھاگنا گاﺅں علاقوںمےں جہاں مسلمانوں کی آبادی کم ہے زبردست قےامت مچائی گئی۔ دھولےہ کے اےک سماجی کارکن غفران سےٹھ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف تشدد مےں پولےس کا بھی رول ہے۔ انہوں نے دعویٰ کےا کہ ان واقعات مےں 200سے زائد مسلمان زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہ مچھلی مادھوپورا مےں اےک مسلم دھوبی کو زندہ جلا دےا گےا اور اسی علاقہ کے دو افراد کو ہلاک کےا گےا۔ غفران سےٹھ نے بتاےا کہ کرفےو کے باوجود اقلےتوں کے مکانات پر حملے کئے جارہے ہےں۔ سرکاری حکام نے صورتحال کشےدہ لےکن قابو مےں بتائی ہے۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier