اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 06 Oct 2008 08:55:00

سعودی عرب:افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات

سعودی عرب:افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ہوئے ہیں جن میں افغانستان کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے کی اور یہ مذاکرات مکہ مکرمہ میں چوبیس اور ستائیس ستمبر کو ہوئے جن میں سابق طالبان کمانڈر گلبدین حکمت یار کے وفد سمیت طالبان کے گیارہ وفود اور افغان حکومت کے وفود نے شر کت کی طالبان وفود میں ملا عمر شامل نہیں تھے مذاکرات میں شریک تمام نمائندوں نے اپنے موقف کا کھل کر اظہار کیا طالبان رہنماﺅں نے واضح کیا کہ ان کا القاعدہ کے ساتھ اتحاد طویل المدتی نہیں ہے فریقین کے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل جنگ کی بجائے مذاکرات سے نکالا جائے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مذاکرات کا دور طویل المدتی امن عمل میں پہلا قدم ہے اور اس مرحلے تک پہنچنے میں تقریباً دو سال تک لگ سکتے ہیں سعودی عرب دنیا کہ ان تین ممالک میں سے ایک ہے جس نے طالبان قیادت کو تسلیم کیا تھا۔ ادھر افغانستان میں طالبان ترجمان ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے امریکہ کو طالبان سے غیر مشروط مذاکرات کرنا ہونگے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا کہ طالبان کرزئی حکومت نیٹو یا کسی امریکی کمانڈر سے براہ راست مذاکرات نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں کوئی جنگ شروع نہیں کی بلکہ یہ امریکہ اور اس کے اتحادی تھے جنہوں نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر جنگ مسلط کی انہوں نے کہا کہ طالبان نے اپنے اقتدار کے دوران ملک کے 95 فیصد حصے پر امن قائم کردیا تھا انہوں نے کہا کہ افغانستان کو آزادی اور خود مختاری ملنے تک طالبان کسی الیکشن میں حصہ نہیں لینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی جدوجہد اقتدار میں شرکت یا حکومت کے لیے نہیں ہے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier