اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 06 Oct 2008 08:55:00

جماعت اسلامی آج سے ٹرین مارچ شروع کر رہی ہے

جماعت اسلامی آج سے ٹرین مارچ شروع کر رہی ہے

اردو ٹائمز(نیوز) جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں آج منگل کو امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی قیادت میں ٹرین مارچ شروع کر رہی ہے۔ پشاور سے کراچی تک ٹرین مارچ کے چار مراحل ہوں گے جس میں قاضی حسین احمد مختلف ریلوے سٹیشنوں پر جمع ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماعات سے خطاب کرینگے۔ قاضی حسین احمد کی قیادت میں ٹرین مارچ کا پہلا مرحلہ آج منگل کو صبح ساڑھے نو بجے عوام ایکسپریس کے ذریعے پشاور سے لاہور تک ہو گا۔ قاضی حسین احمد پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن کے علاوہ پشاور سٹی‘ سبی‘ نوشہرہ‘ نوشہرہ‘ اٹک‘ حسن ابدال‘ ٹیکسلا‘ راولپنڈی‘ گوجر خان‘ جہلم‘ لالہ موسیٰ‘ گجرات‘ وزیر آ باد‘ گوجرانوالہ اور لاہور کے ریلوے سٹیشنوں پر خطاب کرینگے۔ ٹرین مارچ کا اگلا مرحلہ کل بدھ 8 اکتوبر کو لاہور سے ملتان تک ہو گا۔ لاہور سے قاضی حسین احمد کی قیادت میں ٹرین مارچ خیبر میل کے ذریعے صبح آٹھ بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گا۔ قاضی حسین احمد لاہور ریلوے سٹیشن پر جمع ہونے والے افراد کے علاوہ راستے میں لاہور کینٹ‘ کوٹ لکھپت‘ رائے ونڈ‘ کوٹ رادھا کشن‘ پتوکی‘ اوکاڑہ‘ ساہیوال‘ چیچہ وطنی‘ میاں چنوں‘ خانیوال اور ملتان کے ریلوے سٹیشنوں پر خطاب کرینگے۔ ٹرین مارچ کا تیسرا مرحلہ 14 اکتوبر کو ملتان سے روہڑی سکھر جبکہ چوتھا اور آخری مرحلہ 15 اکتوبر کو سکھر روہڑی سے کراچی تک ہو گا۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier