اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 05 Oct 2008 09:01:00

وزیراعظم کی صدر سے ملاقات :کابینہ میں توسیع پر مشاورت,وزراءکے ناموں کو حتمی شکل دی گئی

وزیراعظم کی صدر سے ملاقات :کابینہ میں توسیع پر مشاورت,وزراءکے ناموں کو حتمی شکل دی گئی

اردو ٹائمز(نیوز)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم کی صدر سے دو روز میں یہ دوسری ملاقات تھی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال‘ امن و امان‘8 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور کابینہ میں توسیع کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور وزراءکے ناموں کو حتمی شکل دی گئی اور توقع ہے کہ ایک دو روز میں وزراءکا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 11 اکتوبر کو ہونے والے پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر پاکستان کی زیر صدارت ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیاسی مفاہمت کو پروان چڑھانے اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے مختلف سفارشات مرتب کی جائیں گی۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier