اردو ٹائمز(نیوز) بھارت کی ریاست آسام میں فسادات کے دوران 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شمال مشرقی ریاست میں تین روز سے فسادات جاری ہیں جن میں کئی مسلح گروپ شامل ہو گئے ہیں۔ فسادات میں اب تک دو سو مکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ریاست کے دو اضلاع میں پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ریاست میں فسادات دیہی قبیلے پر حملے کے بعد شروع ہوئے تھے۔