اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 03 Oct 2008 09:32:00

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتا ہے : یوسف رضا گیلانی

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتا ہے : یوسف رضا گیلانی

اردو ٹائمز(نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ، امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کی حیثیت رکھتا ہے امریکہ میں نئے انتخابات کے بعد جو بھی حکومت بنے گی اسے بھی پاکستان سے ہر صورت تعاون کرنا ہوگا ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہیں اور ہمیں عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے جس کے لیے ہم پارلیمنٹ میں تمام اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینگے اور قانون کی عملداری قائم کرینگے یہ بات انہوں نے عید کے دوسرے روز لاہور سے ملتان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاﺅنج میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جہاں تک امریکہ سے ہمارے تعلقات کا تعلق ہے تو امریکہ سے ہماری دوستی ہے اور ہم دوستوں سے علیحدہ نہیں ہیں ہم دنیا کے ساتھ چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تنہا نہیں ہے امریکہ میں بارک اوباما جیتے یا ان کے مخالف ہمارے دونوں سے رابطے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کو عزت اور احترام دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطہ میں امن چاہتا ہے اور ہم بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں سے اسلام کو بدنام کررہے ہیں اور یہ صرف مٹھی بھر چند لوگ ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کی اس غلط تشریح کو درست کرینگے جس کے بعد ہم علماءاور سول سوسائٹی کے ساتھ بات کرینگے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اعتماد میں لینگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قبائلیوں سے بھی مذاکرات کیے ہیں اور کررہے ہیں اور اب ہمارے ان مذاکرات کے نتیجے میں قبائلی لوگ بھی دہشتگردوں کیخلاف لشکر بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری چین سے بھی پرانی اور مستحکم دوستی ہے اور جلد ہی صدر آصف علی زرداری اور میں خود چین کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری چین سے دوستی صرف دفاعی نہیں بلکہ بلکہ بہت سے دوسرے معاملات میں بھی گہرے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ سے سول نیوکلیئر معاہدے کی طرز پر معاہدہ کرنے کی بات کرینگے انہوں نے کہا کہ سترھویں ترمیم کے بارے میں سپیکر قومی اسمبلی سے بات کی ہے اور ہم ایک پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے جو اس بات کا جائزہ لینگی کہ ہمیں سترھویں ترمیم کی کون کون سی شقوں کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے دوستانہ زرعی پالیسی دی ہے جس کو ملک بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ کاشتکاروں کو دس ارب روپے کی سبسڈی دیکر پچاس ارب روپے بچائے جائیں تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ گندم اگا کر ملک کو گندم میں خود کفیل کردیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے اور ہم نے اس مرتبہ گندم کی قیمت بھی 950 روپے من رکھی ہے بعد ازاں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سرکٹ ہاﺅس ملتان میں ان کے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورمعززین شہر سے عید ملنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کئی مرتبہ آمروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کیں مگر وہ پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کرسکے جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے ا ور ہمارے پارٹی کارکن مضبوط اور نڈر ہیں جنہوں نے تکالیف برداشت کیں اورجیلیں کاٹیں مگر پارٹی نہ چھوڑی انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور اٹھارہ فروری کو عوام نے فیصلہ جمہوری قوتوں اور سیاسی طاقت کے حق میں دیا انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اورنظام کی تبدیلی چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ خود مختار ، عدلیہ اورپریس آزاد ہو انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر ملک میں پارلیمانی جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا اس ہی لیے ہم نے پرویز الٰہی کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا تھا اور اب مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہونے کی وجہ سے چوہدری نثار علی خان کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم ایٹمی اور جمہوری طاقت ہیں اور جمہوری طریقہ سے ہی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم اپوزیشن کی اور میڈیا کی مثبت تنقید کا احترام کرینگے کیونکہ ہم اپوزیشن سے دشمنی نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی اور میڈیا کی آزادی کیلئے لانگ مارچ کیا وزیراعظم نے کہا کہ ہم اقلیتوں کو بھی تحفظ دینگے انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی اور جب ملک میں دہشتگردی ہوتی ہے ملک سے سرمایہ چلا جاتا ہے اور کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ہاں چینی اور جاپانی انجینئروں کو اغواءکیا جائے گا تو ہمارے ہاں سرمایہ کاری کون کرے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ہمیں چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم ہمارے دوست آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد ملک میں خوشحالی آئیگی وزیراعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان اور ملا عمر سے مذاکرات کی جو بات کی ہے اس پر میں اور صدر آصف علی زرداری رابطے میں ہیں اور ہم مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے ۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier