زرداری کو مبارکباد،پاک چین تعلقات برقرار رہیں گے:چینی صدر
زرداری کو مبارکباد،پاک چین تعلقات برقرار رہیں گے:چینی صدر
اردو ٹائمز(نیوز) چین کے صدر ہوجنتاﺅ نے صدر منتخب ہونے پر آصف زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں اتحادی ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات برقرار رہیں گے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دوست اور پڑوسی ممالک ہیں جن کے پہاڑ و دریا مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی سدا بہار ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر دونوں ممالک ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور باہمی طور پر قریبی تعاون کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تاریخی دور میں روائیتی دوستی کو آگے بڑھانے کیلئے چین ‘ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل پر تیار ہے۔