زرداری کا انتخاب جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے:ظفر الحق
زرداری کا انتخاب جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے:ظفر الحق
اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے ”وائس آف امریکہ “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے عہدہ صدارت سے استعفی کے بعد ایک سیاسی شخصیت کا اس مسند کے لیے منتخب ہونا جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ اگر وفاق میں پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ ملا ہے تو ملک کے باسٹھ فیصد آبادی والے صوبے میں یہ مینڈیٹ مسلم لیگ نواز کے حصے میں آیا ہے۔ دونوں جماعتوں کو اس چیز کا احترام کرنا چاہیے اور رسہ کشی کی بجائے ملک کو درپیش دہشتگردی، اقتصادی مشکلات اورافغان سرحد پر موجود صورتحا ل جیسے مسائل پر مل کر کام کرنا چاہیے۔