اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 07 Sep 2008 08:05:00

زرداری کے صدر منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں:آسٹریلیا

زرداری کے صدر منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں:آسٹریلیا

اردو ٹائمز(نیوز) آسٹریلیا نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک افغان بارڈر پر سیکورٹی معاملات میں بہتری پر زور دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ سٹیفن نے برطانوی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری قیادت کے انتخاب کا عمل فوج کی مداخلت کے بغیر مکمل ہونے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت اور سیاسی نظام کے موجودہ سیاسی معاشی مسائل اور سیکورٹی معاملات کی بہتری کیلئے اقدامات کرے گا تاکہ پاک افغان بارڈر پر صورت حال میں بہتری لائی جاسکے۔







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier