شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر صدر کے عہدے کا حلف اٹھاوں گا:آصف علی زرداری
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر صدر کے عہدے کا حلف اٹھاوں گا:آصف علی زرداری
اردو ٹائمز(نیوز)نومنتخب صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جو پوری دنیا کی جمہوری قوتوں کےلئے ایک تاریخی موقع ہوگا۔ امریکی ٹی وی سی این این کو ایک مختصر انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی صدارتی انتخابات میں فتح دراصل جمہوریت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں مکمل جمہوریت کے حوالے سے شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو کے مشن کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات شیری رحمان نے جرمن خبررساں ادارے کو بتایاکہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری کل منگل کو کو ہوگی ۔