آج وہ دن دیکھنا پڑاجس کا تصورنہیں کیا تھا:امین فہیم
آج وہ دن دیکھنا پڑاجس کا تصورنہیں کیا تھا:امین فہیم
اردو ٹائمز(نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے کا فیصلہ جماعت کرے گی۔ پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ووٹ آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔ ججز بحالی کے ایشو پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس ایشو کو نہیں چھیڑنا چاہتا کیونکہ میں نہ تو میں جج ہوں اور نہ ہی وکیل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس روز ملک کا صدر منتخب ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت ایک عظیم سانحہ تھا آج وہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ ملک میں مہنگائی‘ بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ بھوک سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ان عوامی معاملات پر توجہ دے۔