اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 06 Sep 2008 09:25:00

اب سیاسی استحکام پر توجہ مرکوز کرینگے:شاہ محمود

اب سیاسی استحکام پر توجہ مرکوز کرینگے:شاہ محمود

اردو ٹائمز(نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے بعد حکومت اور حلیف جماعتوں کی اولین کوشش ہوگی کہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے اور ملک میں سیاسی استحکام قائم کیا جائے تاکہ معاشرے کے مسائل حل ہوں ملک میں امن وامان قائم ہو اور خارجہ امور بہتر انداز میں طے کئے جاسکیں پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف چند ماہ میں خارجہ پالیسیوں پر غور کیا ہے اور سفارشات مرتب کی ہیں جو صدر کا انتخاب مکمل ہونے پر صدر مملکت کو پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوگا جس میں اعلیٰ حکام اور حلیف جماعتوں کی طرف سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں ملک کی خارجہ پالیسی ازسر نو مرتب کی جائے گی ۔ صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایک ادارہ ہے جس کو حکومت جو کام سونپتی ہے وہ اس کو پورا کرتی ہے ہم نے جمہوری قدروں کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اقدامات کیے ہیں







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier