|
اردو ٹائمز(نیوز)ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، یہ دن 1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک بحریہ کے شہداءعظیم قربانیوں اور غازیوں کی دلیرانہ کارروائیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔دفاع کے موقع صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز فجر کے بعد گریژن کی مساجد میں شہدائے ستمبر کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی ہوئی ۔ برکی ہڈیارہ اور بی آر بی نہر پرنشان حیدر شہید میجر عزیز بھٹی کی یاد گار سمیت شہداءکی یاد گاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ لاہور کے قدیمی قبرستان میانی صاحب میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر گارڈ آف آنرز پیش کیاگیا ۔ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے بھائی آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل راحیل شریف پھولوں کی چادر چڑھائیں ۔ جنرل آفیسرکمانڈنگ ، میجر جنرل شوکت سلطان خان نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ 1965 کی جنگ میں عزم و استقلال کے تاریخی مظاہرے پر شہر لاہور کوہلال استقلال عطاءکیا گیا تھا اس دن کی یاد تازہ کرنے کے لئے جناح ہال ٹاﺅن ہال پر ہلال استقلال لہرانے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ضلع ناظم میاں عامر محمود نے پرچم کشا ئی کی ۔ یوم دفاع کے موقع پر سیالکوٹ اور سرگودہا میں بھی ہلال لہرانے کی تقریب ہوئی۔پاکستان بحریہ نے یوم دفاع پاکستان انتہا ئی عقیدت سے منایا ۔ اس موقع پر اپنے پےغام مےں پاک بحریہ کے سربراہ اےڈمرل محمد افضل طاہر نے شہداءکو زبردست خراج عقےدت پےش کےا اور کہا کہ ان کی بے مثال قربانےاں جرا¿ت اور بہادری کی تاریخ مےں ہمےشہ یاد رکھی جائےں گی اور آئندہ نسلوں کےلئے بھی مشعل راہ کا کام کرتی رہےں گی۔ دن کا آغاز پاک بحرےہ کی تمام مساجد مےں شکرانے کے نوافل اور شہداد کے اےصال ثواب کےلئے قرآن خوانی سے ہوا جس مےں ملک کی سلامتی اور استحکام کےلئے خصوصی دعائےں کی گئیں۔ پاکستان نیوی ڈاکےارڈ مےں شہداءکی ےادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ علاوہ ازےں تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحرےہ کی تمام یونٹوں اور اسٹےبلشمنٹس مےں پرچم کشائی کی تقرےبات منعقد ہوئیں اور چیف آف نیول اسٹاف کا پےغام پڑھ کر سناےا گےا۔ اس موقع پر کمانڈنگ افسران نے جوانوں سے خطاب کےا اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اےک بڑی تعداد نے دن کے مختلف اوقات مےں پاکستان میری ٹائم مےوزےم کا دورہ کےا اور وہاں موجود نیوی کے تاریخی اثاثوں کو دلچسپی سے دےکھا۔ اسکول کے بچوں نے خودکار ہتھےاروں، گن بوٹس اور جہازوں کو بڑے ذوق وشوق سے دیکھا۔ اس موقع پر پاک بحرےہ کے بینڈ نے مشہور قومی ترانوں اور ملی نغموں کی دھنےں بجائےں جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔ پاکستان نیول اکےڈمی مےں آل پاکستان سائنس کوئز مقابلے کا اہتمام کےا گےا جس مےں ملک بھر سے طلباءکی اےک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح شمالی علاقہ جات میں بھی یوم دفاع پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔ یوم دفاع کے سلسلے میں سب سے اہم اور بڑی تقریب شہداءکی وادی یاسین میں ہندور کے مقام پر منعقد ہوئی جہاں فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل مزمل حسین نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے نادرن لائٹ انفنٹری کے ایک چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی دی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی ۔ بعدازاں تقریب میں موجود حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے والدین اور بچوں کے علاوہ سینئر سول اور فوجی حکام اور عمائے دین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔میجر جرنل مزمل حسین نے دفاع وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
|
|