اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 09:25:00

وکلاءکا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا ،پولیس کا لاٹھی چارج،درجنوں زخمی

وکلاءکا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا ،پولیس کا لاٹھی چارج،درجنوں زخمی

اردوٹائمز(نیوز)وکلاءکوآرڈینیشن کونسل کے فیصلے کے مطابق ججوں کی بحالی اور عدلیہ کو آزادی کے لئے وکلاءنے ہفتہ وار احتجاج کیا۔ اس دوران مکمل عدالتی بائیکاٹ کے ساتھ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد میں وکلاءنے احتجاجی ریلی نکالی اور شاہراہ دستور پر وکلاءنے دھرنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس احتجاجی جلوس میں آصف علی زرداری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی جلوس میں وکلاءکے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کی بھاری تعداد نے بھی شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکلاءکے ایک گروہ نے رکاوٹیں ہٹا کر سپریم کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے وکلاء پر شدید لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے نتیجے میں درجنوں وکلاءزخمی ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت مےں لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جس میں وکلاء¾ سول سوسائیٹی ¾سیاسی جماعتوں ¾طلبہ تنظیموں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور حصہ لیا۔ریلی کی قیادت لاہورہائیکورٹ بار کے نائب صدر میاں اسلم اور سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار رانا اسد اللہ خان و دیگرنے کی ۔ رمضان المبارک کے روزے ¾ چلچلاتی دھوپ ¾سخت گرمی اور شدید حبس کے باوجود وکلاء¾ طلبہ ¾ سول سوسائیٹی ¾ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں نے مال روڈ پر ریلی نکالی ۔تاہم شرکاءریلی کی تعداد گزشتہ دنوں کی نسبت انتہائی کم تھی ۔کیونکہ روزے کے باعث وکلاءکی اکثریت لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس میں شرکت کے بعد مال روڈ پر نکالی جانے والی ریلی میں شامل نہیں ہوئی تھی ۔ریلی میں مسلم لیگ ن ¾ تحریک انصاف ¾ خاکسار تحریک ¾ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ¾لیبر پارٹی ¾کیمونسٹ پارٹی اور دیگرجماعتوں کے کارکن اپنی اپنی پارٹیوں اور تنظیموں کے پرچم اور جھنڈے اٹھاکر شر یک تھے۔مسلم لیگ ن لائرز فورم کے نمائندے اور وکلاءریلی میں شریک تھے۔ شرکاءرےلی پورے راستے ججوں کو بحال کرنے کے نعرے بلند کرتے رہے۔جن میں ”چےف تےرے جانثار۔ بے شمار،بے شمار“۔ ججوں کی بحالی تک جنگ رہے گی ¾جنگ رہے گی ¾” عدلےہ کی آزادی تک۔ جنگ رہے گی‘ ‘ ۔ ” معزول ججوں کو بحال کرو“ نعرے لگاتے رہے ۔علاوہ ازیں احتجاجی ریلی میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وکلاءرہنماﺅں نے پیپلز پارٹی کے بعض رہنماﺅں اور پارٹی پالیسی پر شدید تنقید بھی کی ۔ شرکاءنے مختلف پلے کارڈ اور بےنرز بھی اٹھارکھے تھے۔ جن پر عدلےہ کی بحالی سے متعلقہ نعرے درج تھے ۔ ریلی کے اختتام پر نفاذ شریعت گروپ کے سربراہ انجینئر سلیم اللہ خان نے تحریک کی کامیابی کےلئے دعاءکروائی ۔ جس کے بعد وکلاءپرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔ریلی میں احمد اویس ¾ نثار صفدر ¾ ولی محمد خان ¾ وسیم بٹ ¾ میاں اسلم ¾ چوہدری ذوالفقار علی ¾ ربیعہ باجوہ ¾ بابر خلجی ¾چوہدری نذیر ¾آفتاب احمد ¾محمد شاہ ¾ تسنیم عرفان ¾اللہ بخش کوندل ¾فردوس بٹ وائس چیئر مین فیروز پور روڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور مقبول احمد ¾ اکمل ¾محمد اسلم اور دیگر تاجروں سمیت وکلاء¾سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ¾ سول سوسائیٹی کے اراکین اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔رےلی کے دوران اےلےٹ فورس کے کمانڈوز اور محافظ پولےس اسکارٹ کر تی رہی ۔اور چند پولیس اہلکار اسلحہ تانے اور موٹر سائیکلوں پر سوار شرکاءریلی کے آگے آگے چلتے ہوئے چیئرنگ کراس تک پہنچے جبکہ ریلی کے پیچھے پیچھے عام آدمیوں کو روکنے کے لئے پولیس کے آدمی رسیاں پکڑے چلتے رہے ۔ریلی کے راستے مےں حساس جگہوں پر پولےس اہلکار تعےنات کئے گئے تھے ۔ جبکہ فیصل چوک میں بڑی تعدا د میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔

 







  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier