تین شرائط پر فلسطینیوں سے قیام امن ممکن ہے :نتین یاہو
تین شرائط پر فلسطینیوں سے قیام امن ممکن ہے :نتین یاہو
اردو ٹائمز(نیوز) سابق اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن کے خطاب کا خیرمقد م کیاہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ تین شرائط پر فلسطینیوں سے قیام امن ممکن ہے۔ فلسطینیوں کو اسرائیل کے لیے سیکورٹی فراہم کرنا ہوگی ‘ مسلح تنظیموں کا خاتمہ کرناہوگا اور ان مراحل پر عمل کرنا ہوگا جن پر اتفاق کیا جائے ۔ نتین یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں ایرانی جوہری اسلحہ کے خطرات سے نمٹنے کی کوشش کی ضرورت پر بھی زور دیا