اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 25 Jul 2008 09:32:00

بھارت جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تیزی لائے: صدر بش

بھارت جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تیزی لائے: صدر بش

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ پر زور دیا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ بھارت جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تیزی لائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان گورڈن جونڈروئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر بش اور وزیراعظم من موہن سنگھ نے ٹیلیفونک بات چیت میں امریکہ بھارت جوہری معاہدے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما¶ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکہ بھارت جوہری معاہدے پر جتنا جلد ممکن ہو سکے۔ پیشرفت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بش نے بھارتی وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ بش انتظامیہ بھارت کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تمام اہم اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما¶ں نے دوہا مذاکرات کے آئندہ را¶نڈ پر بھی تبادلہ خیال کیا







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier