اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 25 Jul 2008 09:29:00

جنوبی کوریا : رہائشی عمارت میں آگ ‘7 افراد ہلاک

جنوبی کوریا : رہائشی عمارت میں آگ ‘7 افراد ہلاک


اردو ٹائمز(نیوز) جنوبی کوریا کی عمارت میں اچانک آگ بھڑکنے سے 7 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یانگبن سٹی میں واقع 10 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹروں کے مطابق آگ بیک وقت عمارت کے دو کمروں میں لگی۔ عمارت میں موجود دیگر افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق عمارت میں 40 سے زائد لوگ موجود تھے اور یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier