اردو ٹائمز(نیوز) بھارت اور امریکہ کی مسلح افواج آئندہ مہینے شمال مشرقی صوبے میزورام (Mizoram) میںانسداد دہشت گردی پرمشترکہ مشقیں کرینگے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کی خصوصی افواج کے درمیان آپریشن واجراپ راہر مشترکہ مشقوں کاچوتھا مرحلہ ہوگا۔ امریکن سپیشل فورسز کے 30 اہلکاروں کاایک بیج مشقوںمیں حصہ لینے کے لئے 2 اگست کو پہنچ رہاہے۔ یہ مشقیں بھارتی فوج کے مشہور انسداد مزاحمتی وجنگل کی جنگ کے سکول میں ہونگی۔ ان مشقوں کے بعد بھارتی فضائی کے سخوئی 30 لڑاکا طیارے دنیا کی انتہائی جدید ریڈفلیگ فضائی مشقوں میں حصہ لینگے۔ جن میں نیٹو کے جنگی طیارے بھی شریک ہونگے۔ بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشقوںمیں بھارتی سپیشل فورسز سے چارافسر اور 26 جوان حصہ لیں گے