اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن نے بحیرہ عرب میں گشت شروع کر دیا ہے۔ ایک برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو ایس ایس ابراہام لنکن پانچویں امریکی بحری بیڑے کا حصہ ہے اور خلیج میں بحری کارروائیوں میں حصہ لینے کے علاوہ افغانستان اور عراق میں آپریشن میں حصہ لیتا رہا ہے۔ چھ عالمی طاقتوں نے ایران کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام اور یورینیم افزودگی کو روکنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے جس کے بعد ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ابراہام لنکن کو بحرہ عرب میں مامور کرنے کا مقصد تیل کی فراہمی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا ہے جو امریکہ ایران جنگ کی صورت میں خطرہ میں پڑ سکتی ہے۔