اتحادی فوج پاکستان میں کارروائی کا حق رکھتی ہے:ایساف
اتحادی فوج پاکستان میں کارروائی کا حق رکھتی ہے:ایساف
اردو ٹائمز(نیوز) ایساف کے چیف میڈیا آپریشنز گوڈز ہیز نے کہا ہے کہ اتحادی فوج اپنے دفاع کے لئے پاکستان کی حدود میں کارروائی کا حق رکھتی ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے ارسال کئے گئے سوالنامے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایساف کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا۔ تاہم ایساف کو یہ بین الاقوامی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لئے پاکستانی حدود میں کارروائی کر سکتی ہیں۔ قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کی پروازوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اتحادی جاسوس طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی یہ پروازیں جاسوسی کے لئے کی جاتی ہیں۔