اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ کے صدارتی امیدوار باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری اسلحہ کے حصول سے روکنے کے لئے سفارتی اور فوجی حربے استعمال کرنا ہوںگے ۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران بڑا ملک ہے جس نے ایٹمی تنصیبات اس طرح پھیلا دیئے ہیں کہ جن تک صرف فضائی حملے کے ذریعے رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ایران کو ایٹمی اسلحہ کے حصول سے روکنے کے لئے سفارتی اور فوجی آپشن کا استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ سخت سفارتکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو اس سے مشرق وسطیٰ میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ شروع ہو جائے گی جس سے نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کی سلامتی بھی خطرے میں پڑے گی۔