اردو ٹائمز(نیوز)پاکستان اور برطانیہ کی سیکورٹی ایجنسیاں ایسی خاتون کو تلاش کر رہی ہیں جو بچوں سمیت پاکستان سے لندن سفر کر سکتی ہے۔ خاتون کو مشتبہ دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ انگریزی اخبار کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو دن سے ریڈ الرٹ ہے جبکہ مذکورہ خاتون کی تلاش کے سلسلے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے لندن جانے والی پرواز کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ ایجنسیوں کے کہنے پر جہاز کو معمول کی جگہ سے ہٹا کر ائرپورٹ بلڈنگ سے دور کھڑا کیا اور تمام مسافروں کی چیکنگ جہاز کے اندر کی گئی۔ پی کے 757 کے مسافروں کی چیکنگ کیلئے سیکورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران سونگ کر شناخت کرنے والے کتوں سے بھی مدد لی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی توجہ کا مرکز خاص طور پر وہ خواتین رہیں جو بچوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔