اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 23 Jul 2008 09:12:00

300شخصیات بیت اللہ محسود کی ہٹ لسٹ پرآگئیں

300شخصیات بیت اللہ محسود کی ہٹ لسٹ پرآگئیں

اردو ٹائمز(نیوز) تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی طرف سے سیاسی قیادت اور اعلیٰ شخصیات پر مشتمل 300 افراد کی ہٹ لسٹ کی تیاری پر خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی کے سربراہ ڈی آئی جی سعود مرزا کا کہنا ہے اس قسم کی اطلاعات وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہیں۔ ملک اب بھی خطرے میں ہے۔ ہم تمام خفیہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی تیار کردہ فہرست میں پیپلزپارٹی ایم کیو ایم اور اے این پی کی سیاسی قیادت کے علاوہ طالبان مخالف شیعہ سنی علماء سرکاری اہلکار اور صحافی شامل ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ان افراد کے خاندانوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ کراچی کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل احسن حیات پر حملے کے الزام میں گرفتار جند اللہ کے کارکنوں نے تحقیقات کے دوران متحدہ کی قیادت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا تھا۔ جنداللہ کے کارکن تفتیش کے دوران متحدہ کی قیادت کو امریکی ایجنٹ گردانتے رہے تھے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier