اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 23 Jul 2008 09:12:00

گیلانی کی منموہن کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد،تنازعات کو خوشدلی سے حل کرلیا جائے گا: منموہن

گیلانی کی منموہن کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد،تنازعات کو خوشدلی سے حل کرلیا جائے گا: منموہن

اردو ٹائمز(نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارتی وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی دراصل جمہوریت کی کامیابی ہے اور خطے میں اس طرح کی جمہوری اقدار کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تاکہ دونوں ملکوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے۔ بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے وزیراعظم گیلانی سے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو خوشدلی سے حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ کولمبو میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹری وزراءاعظم کی ملاقات سے قبل مسئلہ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ ایشوز پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ خطے میں موجود بے چینی اس بات کی متقاضی ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے زیادہ تعاون کیا جائے کیونکہ دونوں ملک اس عفریت کا نشانہ بنے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ مستحکم افغانستان خطے کے ممالک کے حق میں ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications