اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 21 Jul 2008 10:15:00

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا:مشرف

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا:مشرف

اردو ٹائمز(نیوز) صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خود اختیاری کی حمایت جاری رکھے گا۔ یہ بات صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے مری میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس طویل ملاقات میں صدر نے کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس مسئلے کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ صدر نے کہا کہ بھارت کو مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے کئی تجاویز دی گئیں لیکن بھارت نے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے صدر کو آزاد کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور زلزلہ کے بعد آزاد کشمیر میں تعمیر نو کے کام سے بھی آگاہ کیا۔


1 / 5 (1 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier