اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 21 Jul 2008 10:11:00

باجوڑ ایجنسی چیف قتل،میرانشاہ میں 2 امریکی جاسوس قتل

باجوڑ ایجنسی چیف قتل،میرانشاہ میں 2 امریکی جاسوس قتل


 اردو ٹائمز(نیوز) باجوڑ ایجنسی میں حکومت کے حامی قبائلی سردار ملک شاہ جہاں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے حامی قبائلی سردار اور ایجنسی کے چیف ملک شاہ جہاں کو باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے علاقہ شنڈی موڑ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ قبائلی سردار ملک شاہ جہاں تحصیل ماموند نے ہیڈکوارٹر خار آرہے تھے کہ مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی ملک شاہ جہاں کے ہمراہ ملک ایاز سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شاہ جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ پولیٹیکل حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف جعفر آباد کے علاقہ صحبت پور میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ سے چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکہ سے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی پولیس کے مطابق سوبت پور میں ایک پل کے نیچے ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جیسے ہی سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پل کے قریب پہنچی تو اسے دھماکہ سے اڑا دیا گیا دھماکے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار چار مزدوراور دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ میرانشاہ میں طالبان کے حامی جنگجو¶ں نے دو قبائلیوں کو افغانستان میں امریکی فوج کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق لاشیں شمالی وزیرستان میں واقع گا¶ں لوارہ منڈی کے بارڈر کے پاس سے ایک تحریر کے ساتھ ملی ہے۔ تحریر میں درج ہے کہ دونوں قبائلی امریکہ کے جاسوس تھے اور امریکہ کے لئے کام کرنے والوں کی قسمت بھی آج ان کی طرح ہوگی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier