اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 21 Jul 2008 10:07:00

لوڈ شیڈنگ ایک ہی سال میں ختم ہو جائیگی:گیلانی

لوڈ شیڈنگ ایک ہی سال میں ختم ہو جائیگی:گیلانی

 اردو ٹائمز(نیوز) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی حکمت عملی کے تحت لوڈ شیڈنگ ایک ہی سال کے اندر ختم ہوگی۔ 1994 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی بجلی کے معاہدوں کے باعث ہی بجلی کی کمی پوری ہوئی اور اتنی بڑھی کہ ہم نے بھارت کو اضافی بجلی دینے کا معاہدہ کرنے کی بات کی لیکن اگر وہ پورا ہو جاتا تو آج ہم بجلی کی وجہ سے پتھر کے زمانے رہ رہے ہوتے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہر حکومت اپنے پروگرام اور منشور کی بنیاد پر آتی ہے ہم بھی الیکشن میں آئے تو ہم عدلیہ کی آزادی ججز کی بحالی مہنگائی کا خاتمہ سستا آٹا صحافت کی آزادی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ 1973-74 کے آئین کی بحالی کا نعرہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ وعدے پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مہنگائی اس وقت عالمی مسئلہ ہے تیل کی قیمت دوگنا ہو جانے کی وجہ سے پوری دنیا میں اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھی ہیں دنیا بھر میں اس حوالہ سے ہنگامے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے اوپر یہ پابندی کریں جو چیزیں باہر سے منگواتے ہیں استعمال بند کردیں گے۔ ایران میں پٹرول کی پیداوار بہت زائد ہے مگروہاں پٹرول کی راشن بندی ہے ہم دس دس کاریں اور بڑی کاریں استعمال کر رہے ہیں ہم ایسی پالیسیاں لائیں گے جس سے ان اخراجات پر کنٹرول ہو ایک اور بچے کے سوال پر آپ باقی وزرائے اعظم کے مقابلہ میں جوان کیوں ہیں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ہر ایم این اے بن سکتا ہے اور ایم این اے کے لئے عمر کی شرط پچیس سال ہے، آپ بھی اگر ایم این اے بنیں تو وزیراعظم بن سکتے ہیں بے نظیر بھٹو بھی نوجوان وزیراعظم بنیں تھیں اس حوالہ سے جوان بوڑھے کی عمر کا کوئی مسئلہ نہیں۔


1 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier